سوال (6191)

آج کل زیادہ تر بچوں کی پیدائش بڑے آپریشن سے ہوتی ہے، ڈاکٹر زیادہ تر 4 آپریشن کرتے ہیں، چار آپریشنوں کے بعد مستقل بچوں کی پیدائش روک دینے میں کوئی گناہ تو نہیں؟

جواب

عارضی طور پر صحت و طبیعت کی وجہ سے وقفہ لیا جاتا ہے، اس پر اکتفاء کرنا چاہیے، لیکن اس کے بعد بھی ڈاکٹر کہے کہ ماں کی جان کو خطرہ ہے، ڈاکٹر اس کی گواہی دے دیں تو بڑے آپریشن کے بعد اس کو آپریٹ کروا کر روکا جا سکتا ہے، ماں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، لیکن یہ بالکل آخری فیصلہ ہوگا، اس کے پہلے جو وقفے ہیں، اس کی طرف اہل علم میلان رکھتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سب سے پہلے یہ ہے کہ آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ایک طرف کاروبار ہے، دوسری طرف سہولت ہے، تیسری طرف عذاب ہے، حمل ہونا، بچوں کو جنم دینا یہ ایک فطری عمل ہے، کیا انسان کے علاؤہ کتنے جاندار ہیں، جن کی ڈیلیوری کے لیے آپریشن کرنا پڑتا ہے، اس میں تین پہلو قابل غور ہیں۔
(1): ایک تو خواتین کا اپنا عمل ہے کہ وہ حرکت نہیں کرتی تھی۔
(2): زچگی کے وقت جو درد ہوتا ہے، ہماری خواتین وہ نہیں لینا چاہتی، بس خواتین آپریشن کرواتی ہیں، زچہ کے علاؤہ بچے کی جنم کے معاملے میں بارہ یا بیس گھنٹے لگ سکتے ہیں، پھر ورثاء اتنا طویل انتظار نہیں کرتے ہیں۔
(3): بغیر آپریشن کے بچے کی پیدائش ڈاکٹر کے سر درد ہے، اس لیے جان بوجھ کر ڈاکٹر ایسی دوائیں دیتے ہیں، جس سے بچہ بڑا ہو تاکہ آپریشن ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ