سوال (5910)
اس عورت کے نفاس کا کیا حکم ہے جس نے بچے کو آپریشن کے ذریعے پیدا کیا؟
جواب
سیزر آپریشن سے ولادت کے بعد بھی نفاس کے وہی احکام ہیں، اسمیں خون آتا ہے لیکن کم آتا ہے، جب تک نفاس جاری ہو تو عورت پر نماز و ہمبستری وغیرہ کی پابندی ہے اور جب خون بالکل بند ہو جائے تو غسل کرکے طاہرہ میں شامل ہوجائے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ