سوال (5031)
عورت حیض کی حالت میں صحیفہ کو چھوئے بغیر دیکھ کر قرآن پڑھ سکتی ہے؟
جواب
جی پڑھ سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ اس پر کوئی دلیل مل سکتی ہے؟
جواب: دلیل روکنے والے کے ذمے ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے تھے رات کو جب بھی بیدار ہوتے تو چند آیات تلاوتِ قرآن فرماتے تھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ