سوال (1980)
ایک عورت اس کا خاوند کام کے سلسلے میں ملک سے باہر ہے، اس نے دو مرتبہ یہ خواب دیکھا ہے کہ اس کو طلاق ہو گئی ہے۔ اب وہ عورت بہت زیادہ پریشان ہے۔
جواب
بعض خوابوں کی تعبیر معکوس ہوتی ہے، اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ خاتون کے حسن سلوک، اخلاق، نیز عفت و عصمت کا تحفظ کرنے کی وجہ سے، ان کی ازدواجی زندگی کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھیں گے اور بہت جلد خاتون اپنے شوہر کے پاس پہنچے گی.
ان شاء اللہ
خواب کی تعبیر کے معکوس ہونے کی دلیل:
محل إستشھاد:
جر اِزار ممنوع اور معیوب ہے، جبکہ خواب کی تعبیر کہ اس سے مراد دین ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“بيْنا أنا نائِمٌ، رَأَيْتُ النّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وعليهم قُمُصٌ، منها ما يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، ومنها ما دُونَ ذلكَ، وعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بنُ الخَطّابِ وعليه قَمِيصٌ يَجُرُّهُ. قالوا: فَما أوَّلْتَ ذلكَ يا رَسولَ اللَّهِ؟ قالَ: الدِّينَ” [صحيح البخاري : 23]
فضیلۃ الباحث عطوف الرحمٰن حفظہ اللہ
یہ بھائی صاحب اپنی ملازمت سے فارغ ہو جائیں گے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو منظور ہو، مگر خواب کی تعبیر کے لیے مناسب الفاظ کا چناؤ ہونا چاہیے وفقک اللہ۔
کسی نے خواب دیکھا تھا کہ میرے سارے دانت ایک ایک کر کے گر گئے ہیں۔ معبر نے کہا کہ آپ کے رشتے دار ایک ایک کر کے آپ کے سامنے مرجائیں گے۔ بادشاہ نے اسے قتل کروادیا۔
دوسرے سے پوچھا تواس نے کہا کہ آپ کی عمر سارے رشتے داروں سے زیادہ ہوگی۔ بادشاہ نے اسے انعامات سے نوازا ہے۔
بات دونوں کی ایک ہی تھی ۔ الفاظ مختلف تھے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ