سوال (4736)

ایک عورت فوت ہوئیں اور اس نے ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑا جو پہلے خاوند سے تھے اور ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑا جو دوسرے خاوند سے تھے اور خاوند عورت سے پہلے فوت ہو چکا تھا اب عورت کے پاس چار گھر ہیں تو ان کی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟

جواب

گزارش یہ ہے کہ یہ بچے سارے اس عورت کے ہیں، خواہ وہ بچے پہلے خاوند سے تھے، یا اس خاوند سے، وراثت میں سے ہر بیٹے کو بیٹی کے حساب سے دگنا ملے گا، شریعت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ بچے کس شوہر سے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ