سوال (3015)
کیا انسان کس سے شادی کرنے کے بعد اس وجہ سے طلاق دے سکتا ہے کہ پہلی بیوی نہیں مانتی ہے، وہ انسان ایک اچھا عالم بھی ہو؟
جواب
طلاق کا اختیار مرد کو ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے، لیکن طلاق ناپسندیدہ عمل ہے، اس طرح کے مسائل سے دو چار ہونے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ آگے کیا ہوگا، ہمارے معاشرے کا یہ بہت بڑا المیہ ہے، دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کو جواز حاصل ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں ماحول ایسا بنا دیا گیا ہے کہ ننھیال اور دھدیال میں سے سب کود پڑتے ہیں، جیسے اس نے کفر کیا ہو، حتی کہ وہ دوسری کو طلاق دے دیتا ہے، یہ پہلے سوچنے کی باتیں ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ