سوال (4262)

جس کا آپریشن کے ذریعے بچہ پیدا ہوا تھا، پندرہ دن بعد بچہ فوت ہو گیا ہے، اب اس کو خون آنا بند ہو گیا ہے، کیا وہ غسل کر کے نمازیں شروع کر سکتی ہے؟

جواب

جی ہاں اگر نفاس کا خون بالکل بند ہوگیا ہے تو غسل کر کے نمازیں شروع کردیں، چالیس دن کی مدت تو زیادہ سے زیادہ مدت ہے، کم سے کم کی کوئی حد متعین نہیں ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ