سوال (4815)

ایک بھائی کا سوال ہے کہ میڑ ریڈنگ کرتا ہوں، اگر ایک میٹر کی ریڈنگ 199 یونٹ پے بل 3000 روپے آئے گا اور اگر 201 ہو گیا تو بل 8000 روپے ہو گا اور آئیندہ 6 ماہ تک یہی ریٹ لگ کر آئے گا چاہے اس میٹر کے یونٹ 199 سے کم ہی کیوں نہ ہو، اب اس تکلیف سے لوگوں کو بچانے کے ان سے کچھ پیسے لے کر یا ویسے 201 یونٹ سے کم کر کے 199 کر دیئے جائیں تو کیا ایسا کرنا میرے لئے صحیح ہے۔
یا پیسے لینے صحیح ہیں، کیونکہ گورنمنٹ کو تو نہیں معلوم کہ عوام کے کیا حالات ہیں، کوئی غریب ہوتا ہے، دو ٹائم کا کھانا دشوار ہے یا بیوہ ہوتی ہیں۔

جواب

پیسے لے کر یونٹ کم لکھنا یہ فراڈ عام ہے اور یہ تب سے جاری ہے، جب یہ دو سو یونٹ سے اوپر اچانک بل کی زیادتی کا قانون موجود نہیں تھا.
یہ رشوت خوری بھی ہے، اور اس میں ایک بندے کے ساتھ خیر خواہی ہے، جبکہ دیگر لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، کیونکہ جو یونٹ کم لکھے جائیں گے، وہ کسی نہ کسی کے کھاتے میں تو جائیں گے!
لہذا ایسا کرنا بالکل درست نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ