سوال (3224)
آج کل یہ بھیگ مانگنے والا ٹرینڈ بنا ہوا ہے کہ اللہ کے نام پے دے دو تو کیا جو بھی سوال کرے اللہ کے نام پے دے دینا چاہیے؟
جواب
پیشہ ور بھکاریوں کو کچھ بھی نہیں دینا چاہیے، میں یہ بات اس لیے کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک مکمل پیشہ ہے، ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ان کی تعداد ایک کروڑ اسی لاکھ ہے، یہ تین کروڑ اسی لاکھ ہمارے جیبوں سے اکتیس ارب روپیہ نکالتے ہیں، آپ حساب و کتاب کرلیں، یہ آمدن کسی بھی شعبے سے بڑھ کر ہے، دوسرا المیہ یہ ہے کہ اس تین کروڑ اسی لاکھ آبادی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اس پر محنت اور کوئی حکومتی ٹیکس بھی نہیں ہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ہمارے تعلق مسجد سے ہے، اس لیے ان سے واسطہ پڑتا ہے، کئی لوگوں کو پکڑا گیا ہے، یہ ہٹے کٹے ہیں، ان کو کوئی بیماری نہیں ہے۔
اس کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آپ کا مال متقی بندہ کھائے، ان میں سے اکثر لوگ نماز وغیرہ کی پرواہ نہیں کرتے ہیں، اس کے علاؤہ ہمارے اپنے قریبی زیادہ حقدار ہیں، جب تک چھان پھٹک نہ کرلیں، اس وقت ان کو ایک روپیہ بھی نہ دیں، ان کا تعاون کرنا گناہ میں تعاون ہے، جو کہ شرعاً جائز نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ