سوال (4499)
آج کل جو جنگ چل رہی ہے، اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا یہ وطنیت کی جنگ ہے؟
جواب
میری امت کی دو جماعتیں ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے آزاد کردیا ہے، یہ حدیث تو موجود ہے، اکثر علماء نے اس روایت کی تحسین کی ہے، البتہ اس روایت پر جو ہند کا اطلاق ہے ، وہ پاکستان اور افغانستان میں بھی ہوتا ہے، موجودہ ہندوستان اور بنگلادیش پر بھی ہوتا ہے، دائرہ وسیع ہے، صحابہ و تابعین بعد کے علماء کے دور میں غزوے ہوتے رہے ہیں، باقی یہ کہیں بھی وضاحت نہیں ہے کہ یہ آخری دور میں ہوگا، یا موجودہ معرکہ کو ہم سو فیصد کہہ دیں کہ یہ وہ ہی غزوہ ہے، اس میں ابہام اور ایک سے زائد احتمالات موجود ہیں، باقی یہ ذکر ہے کہ مجاہدین کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا، اگر لڑائی ہو تو اس میں کسی بھی لحاظ سے حصہ لیں، یا تو امید رکھیں تاکہ نفاق کے اندر شامل نہ ہوں، اس روایت میں عیسی علیہ السلام کا بھی ذکر ہے، اس میں غور کرنا چاہیے کہ وہ جو جنگ ہوگی، وہ تلوار اور نیزے سے ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ