سوال (6467)
ہمارے ملک پاکستان میں قبروں کی پوجا کی ابتدا کب سے شروع ہوئی؟ یہ کس فرقہ نے شروع کی؟
جواب
یہود و نصاری نے قبروں کی عبادت کی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونچی قبریں گرانے کا حکم دیا تھا، یہ تو چلا ہی آ رہا تھا، پھر کسی دور میں سکون ہوگیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دور، صحابہ و تابعین کے دور تک سکون تھا، پھر حجاز میں ایسا دور آیا تھا کہ مزار ہی مزار ہوگئے تھے تو پھر شیخ الاسلام عبد الوھاب نجدی رحمہ اللہ نے آل سعود سے مل کر تمام معاملات سیٹ کیے تھے، پوری دنیا میں ہی ایسا تھا، اس میں پاکستان کی بحث نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




