سوال 6603
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال تھا کہ ایک بوڑھی عورت ہے جو کہ خود واش روم میں بھی نہیں جا سکتی ہے، پیمپر کا استعمال کرتی ہے، اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہو گا کیا پیمپر کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اگر مریض کے ساتھ کوئی خاتون موجود ہو، مثلاً خادمہ، بیٹی، بہو یا بہن، تو وہ پیمپر ایک مرتبہ تبدیل کروا دیں اور وضو کروا دیں۔ اگر وضو ممکن نہ ہو تو تیمم کروا دیں۔ اس کے بعد مریض اسی پیمپر کے ساتھ ایک نماز ادا کر لے۔
اگلی نماز کے وقت دوبارہ یہی صورت اختیار کی جائے: اگر پیشاب وغیرہ کی وجہ سے وضو ٹوٹ گیا ہو تو پیمپر تبدیل کروا کر نیا وضو کروا دیں، اور اسی وضو سے پوری نماز ادا کر لے۔
اور اگر اس میں بہت زیادہ مشقت ہو رہی ہو تو ہر نماز کے لیے صرف ایک مرتبہ پیمپر بدلوا کر وضو کروا دینا کافی ہے۔ مریض کے احکامات عام لوگوں سے الگ ہوتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




