سوال (5526)

صحیح البخاری میں روایت ہے کہ پانچ جانور جہاں ملیں ان کو قتل کرنا چاہیے، کوا، چیل وغیرہ۔ اس کی وضاحت کریں؟

جواب

اس میں دو باتوں کو مکس کر رہے ہیں ایک ہے ان پانچ کو لازمی مار دینا اور دوسرا ہے کہ انکو مارنا جائز ہونا۔ میرے نزدیک دوسری بات تو درست ہے لیکن پہلی بات میرے علم میں نہیں ہے واللہ اعلم اس کی علت میں علماء میں اختلاف ہے جمہور کے ہاں اسکی علت ضرر رسانی ہے یعنی یہ لوگوں کو تکلیف دیتے ہیں۔

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ