سوال (4884)
عورت کے حمل کو پانچ مہینے ہوئے ہیں، اس کو پتے میں پتھری بھی ہے، اب ڈاکٹر اس کا دونوں کے لیے خطرہ بتا رہے ہیں تو اس صورت حمل بچہ ضایع کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ایسے یہ پتھری ایک دم سے نہیں ہو جاتی، احتیاطی تدابیر حمل قرار پانے سے پہلے اختیار کرنی چاہیے تھیں، پانچ مہینے مطلب بہت آگے آگئے ہیں، اب اس قتل کی گنجائش نہیں دی جا سکتی ہے کہ آپ بچہ ضایع کروائیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، ڈاکٹر کو چینئج کریں، بڑوں سے دعا کروائیں، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں، ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ ضرور حفاظت کرے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




