سوال (5378)

ایک عورت کی ملکیت میں تقریباً گزشتہ 20 سالوں سے 5 تولے سونا موجود ہے، اس پر زکاۃ ہو گی؟

جواب

اگر سونا ہی سونا موجود ہے، کرنسی وغیرہ نہیں ہے تو پانچ تولہ نصاب کو نہیں پہنچتا ہے، اس پر فرضیت کے لحاظ سے زکاۃ نہیں ہوگی، تطوعا دینا چاہے تو الگ بات ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ