سوال (3585)
ایک بندے کو غسل جنابت ہو اور وہ کہیں سفر کے طور پر نکلا ہو یا کسی مریض کے ساتھ ہسپتال میں ہو، اور ہسپتال سے اس کا گھر بھی دور ہو، لیکن اب کیفیت ایسی بن جائے کے نہانے کیلے پانی تو ہو، لیکن نہانے کی جگہ نہ ہو اور عمومی ایسا ہوتا ہے تو اب آیا وہ بندہ نماز کے لیے تیمم کرے گا؟
جواب
سوال دیکھنے میں فرضی لگتا ہے، اب ہسپتال میں پانی وافر مقدار میں ہوتا ہے، واش روم ہوتے ہیں، قرب و جوار میں مساجد ہونگی، وہاں بھی غسل خانے ہیں، اس کے علاؤہ جدید دور ہے، گھر سے موبائل کے ذریعے بندہ بھی منگوا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




