سوال (3479)
ایک شخص نے نورانی قاعدہ کو نیچے والی ٹینکی میں پھینک دیا ہے، اس کا ذہنی توازن صحیح نہیں ہے، وہ نورانی قاعدہ ہم نے نکال دیا ہے، لیکن وہ گل سڑ گیا ہے، اب اس پانی کا کیا حکم ہے کہ کیونکہ ہمارے ہاں پانی کا مسئلہ ہوتا ہے؟
جواب
پانی استعمال کر سکتے ہیں، پانی اس وقت ناپاک ہوتا ہے، جب اوصاف ثلاثہ میں سے کوئی وصف نجاست کی وجہ سے بدل جائے۔
(1) ذائقہ بدل جائے۔
(2) بو بدل جائے۔
(3) رنگ بدل جائے۔
ان میں سے ایک وصف نجاست کی وجہ سے بدل جائے تو وہ پانی وضوء وغیرہ استعمال نہیں ہو سکتا ہے۔
باقی اگر ذہن میں یہ آ رہا ہے کہ اس میں قرآن کا پارہ دھل گیا ہے، اس لیے یہ متبرک ہوگیا ہے تو یہ لوگوں کا خیال ہے، اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس پانی کو آپ ہر طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ