سوال (2518)

پانی پر قرآن کی سورتیں اور ادعیہ وغیرہ پڑھ کر کسی بندے کو اس پانی سے نہلا سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں ، قرآن و سنت سے جو بھی کچھ پڑھا گیا ہے یا پانی پر پڑھ کے پانی پلایا بھی جا سکتا ہے، وضوء بھی کروایا کا سکتا ہے، مریض پر چھڑکاؤ بھی کیا جا سکتا ہے، اس بندے کو غسل بھی کروایا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اگر تو وجہ نظر بد ہے، تو پھر نظر لگنے والے بندے کو تلاش کریں اور اس کے بچے ہوئے پانی کو نظر لگنے والے پر بہا دیں یہ ممکن نہیں تو نظر بد کو دم کریں، ہمارے علم وتحقیق کے مطابق پانی پر دم کے بعد پھونک مارنا کتاب وسنت سے ثابت نہیں ہے، نہ ہی عمل رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے زندگی بھر کیا نہ ہی صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین نے کیا ہے۔
بعض آثار ہیں اور بعض اہل علم جواز کے قائل ہیں نفث اور نفخ میں فرق کرتے ہوئے، ابھی چند دن پہلے ایک معروف علمی شخصیت اور شیخ الحدیث صاحب نے جادو وغیرہ کے شرعی علاج کے مسنون ذرائع پر کتابچہ تیار کر کے مجھے نظر ثانی کے لیے بھیجا تو اس میں یہ مسئلہ بھی تھا جس پر میں نے اپنا موقف شیخ صاحب کو بتا دیا۔ بہرحال قرآن وحدیث سے قولا و عملا صرف دم کرنے اور اذکار ودعا ہی کا اہتمام کرنے کا ثبوت ملتا ہے۔ اسی پر عمل پیرا ہونے میں خیر و برکت نصیب ہوگی .إن شاءالله الرحمن
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ