سوال (5006)

پینٹ شرٹ پہن سکتے ہیں؟

جواب

لباس ساتر ہو، شہرت والا لباس نہ ہو، وہ لباس کسی باطل مذہب کی عکاسی نہ کر رہا ہو، مرد و عورت کی ایک دوسرے سے مشابہت نہ ہو، پھر وہ لباس جائز ہے، کوئی حرج نہیں ہے، ایک بندہ ایک ایسے علاقے میں رہ رہا ہے جہاں یہ پینٹ شرٹ بطور لباس استعمال ہوتے ہوں، وہاں پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ