سوال (6214)

سوال ہے کہ اکثر پیپرز کے دوران نمازِ عصر رہ جاتی ہے کیونکہ پیپر ہی اس وقت ہوتا ہے اسکے لیے کیا شرعی حکم ہے میں نمازِ عصر کیسے ادا کروں؟

جواب

عصر کیسے رہ جاتی ہے، جماعت کا وقت ہوتا ہے، آخر میں پڑھ لیں، سورج غروب ہونے سے پہلے ایک بھی رکعت مل جاتی ہے تو عصر آپ کی ہوگئی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ