سوال (631)
پرندوں کی تصاویر وغیرہ گھر میں لگانا کیسا ہے ؟
جواب
جس عکس سے یہ معلوم ہو جائے کہ یہ تتلی ، کوا یا چیل ہے ، یعنی معلوم ہو جائے کہ ذی روح چیز ہے ، تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے ، چاہے آنکھیں واضح ہوں یا نہ ہوں ، یا چہرہ واضح ہو یا نہ ہو ، لیکن سمجھ میں تو آ رہا ہے کہ یہ کیا بنا ہوا ہے ، اجتناب کرنا چاہیے ، خاص طور پر ان کو دیواروں پہ لٹکانا ، پھر اس میں تعظیم کا پہلو بھی پایا جاتا ہے تو پھر یہ صحیح نہیں ہوگا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ایسی تصاویر جن کے خال و خد واضح نہ ہوں، ان میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ تعظیم جبھی ہو گی جب تعظیم کی نیت ہو۔ تعظیم کی نیت سے ذی روح و غیر ذی روح تصاویر ایک ہی حکم رکھتی ہیں۔ دونوں جائز نہیں ہوں گی۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ