سوال (1913)
شیخ صاحب میں باہر ملک رہتا ہوں ، وہاں ڈیوٹی کے دوران شوز پہنے ہوتے ہیں ، میں نماز کے لیے وضوء کرنے جاتا ہوں تو مکمل وضوء کرتا ہوں سوائے پاؤں پھر پاؤں پانی اٹھا کر اور جگہ پر دھوتا ہوں ، اس دوران دو تین منٹ لگ جاتے ہیں ، کبھی وضوء کے اعضاء خشک بھی ہوجاتے ہیں ، تو کیا وہ وضوء ہو جائے گا یا دوبارہ وضوء کرنا پڑے گا ؟
جواب
کوشش کریں کہ جوتے پہلے اتار لیے جائیں یا اگر جوتے سمیت نماز پڑھنی ہو اور جوتا وضو کر کے پہنا ہو تو اس پہ مسح کیا جاسکتا ہے ، اور اگر کوئی ایسی مجبوری ہو کہ پہلے نہ اتار سکتے ہوں تو کوشش کریں کہ اعضاء وضوء خشک ہونے سے پہلے پہلے پاؤں دھو لیں اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو وضو ہو جائے گا ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ