سوال (5939)
ایک ساتھی کا سوال ہے کہ جو ہندو مسلمان ہو جائے مرد یا عورت تو پیدائش پر جو بال کاٹے جاتے ہیں وہ ان کے کٹے ہوئے نہیں ہوتے تو کیا بعد میں عمر کے کسی حصے میں اس کو کاٹا جائے گا یا ایسے ہی چھوڑ دیا جائے گا جیسا کہ مرد پر لازم ہے کہ وہ ختنہ کرے کسی بھی عمر کے حصے میں؟
جواب
بال کاٹنا مسلمان ہونے کی شرط نہیں ہے، نہ ہی اسلام کی شرط ہے، بعد ازاں ضرورت کی طرح انسان کاٹتا ہے، باقی ختنے کی تاکید ہے، اس لیے کہ یہ فطرت کے خصال میں سے ہے، لیکن یہ بھی نہیں ہے، اس کے بغیر کسی کے اسلام کو مشکوک بنا دیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ