سوال (4984)

اگر پہلا تشہد بیٹھنا بھول جائیں تو کیا دوبارہ رکعت ادا کریں گے؟

جواب

جی صرف سلام پھیرنے سے پہلے سھو کے دو سجدے کریں گے.

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

اس بات کی دلیل کہ اگر نماز میں کمی ہو جائے تو سجدہ سہو سلام پھیرنے سے پہلے کیا جائے گا:
سيدنا عبداللہ ابن بحینہ ؓ بيان كرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن صحابہ کرام کو نماز ظہر پڑھائی اور پہلی دو رکعات کے بعد بیٹھنے کے بجاے کھڑے ہو گئے۔ لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے جب آپ اپنی نماز پوری کر چکے تو لوگ انتظار میں تھے کہ اب سلام پھیریں گے آپ نے بیٹھے ہی بیٹھے اللہ أکبر کہا، سلام سے پہلے دو سجدے کیے پھر سلام پھیرا۔ [صحیح البخاری، الأذان: 829]

فضیلۃ الباحث حافظ محمد عبد اللہ حفظہ اللہ