سوال (4375)

دوسری رکعت کے بعد تشھد بھول جانے کی صورت میں سجدہ سھو ہے یا رکعت دھرانی ہے؟

جواب

جی تین اور چار رکعات والی نماز میں پہلا تشھد رہ جانے کی وجہ سے صرف سجدہ سھو کرنا ہوتا ہے، نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ایسی صورت میں سلام پھیرنے سے پہلے سھو کے دو سجدے کیے تھے۔
[دیکھیے صحیح البخاری: 1224، 1225]

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ