سوال (3327)
پہلی صف میں(جماعت کے ساتھ) جگہ ہونے کے باوجود دوسری صف میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟
جواب
اگلی صف میں اگر جگہ ہے، بے مقصد بندہ پیچھے کھڑا ہو، ایسے شخص کے بارے میں حدیث میں کہا گیا ہے کہ جو صف کے پیچھے اکیلے کھڑا ہو، اس کو نماز دہرانی چاہیے، اس کو نماز دہرانے کا حکم دیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




