سوال (4334)
اگر کسی کا پیپر دو بجے سے لے کر 5:30 تک ہو تو وہ ظہر کے وقت میں ظہر عصر اکٹھی کر سکتا ہے؟
جواب
اگر آج کل اس کے پیپر ہو رہے ہیں تو جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ظہر کاٹائم دو بجے سے پہلے شروع ہو جاتا ہے اور عصر کا وقت 5:30 بجے ہوتا ہے، اس وقت عصر پڑھ لے تو نماز ادا ہو جائے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ