سوال (6482)
ایک ساتھی کا پیشاب بند ہو گیا تھا پھر اس نے علاج کروایا تو پیشاب جاری ہو گیا اب ایسا جاری ہوا ہے کہ اس کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب میرا پیشاب نکل گیا ہے یا نکل رہا ہے اور انہوں نے نماز بھی ادا کرنی ہوتی ہے۔ تو ایسی صورت میں ان کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ وضو کر کے نماز کو دہرائیں؟
جواب:
ان کو چاہیے کہ دوبارہ علاج کروائیں، رقیہ کروائیں، اللہ تعالیٰ ان کو شفاء دے، اس کا حکم مستحاضہ والا ہے، وہ زیر جامہ استعمال کریں، لنگوٹ کس کے رکھیں تاکہ نجاست پھیل نہ جائے، ایک وضوء سے ایک نماز ادا کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




