سوال (4932)
ایک شخص کو پیشاب کرنے کی تھوڑی سے حاجت ہو، واش روم خالی نہ ہو، اس طرف جماعت کھڑی ہو، یہ شخص پہلے سے باوضوء ہو تو اس صورت میں یہ کیا کرے گا؟
جواب
بول و براز کے ساتھ نماز پڑھنا کراہیت سے خالی نہیں ہے، اگر کسی نے ایسا کرلیا ہے، اس کا وضوء سلامت رہا ہے تو نماز ہوگئی ہے، باقی خشوع و خضوع میں کمی آئے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ