سوال (1874)

اکثر اوقات پیشاب کرتے وقت لیٹرین سے احتیاط کے باوجود بھی ہلکے سے چھینٹے پڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات پتہ بھی نہیں چلتا ہے کہ کہاں کہاں پڑے ہیں ، کیا اس صورت میں کپڑے تبدیل کرنے ہوں گے یا کوئی گنجائش ہے ؟

جواب

اس حوالے سے سخت تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ایک انسان کو اندازہ ہو کہ طہارت کیا چیز ہے ، دین اسلام طہارت کا دین ہے ، طہارت نصف ایمان ہے ، اس حوالے سے اسلام کوئی گنجائش نہیں دے سکتا ہے ، اسلام فقہاء کی منہ شگافوں کو نہیں مانتا ہے ، جیسا کہ سوئی کے نوک کے برابر اگر چھنٹے ہوں تو چلے گا ، نجاست مغلظہ ایک درہم سے کم ہو تو چلے گی ، اسلام میں اس حوالے سے کوئی گنجائش نہیں ہے ، اس کے حوالے سے بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ