سوال (3576)
ایک آدمی کو چھوٹے پیشاب کی تکلیف اور کافی زیادہ جس کی وجہ سے کپڑوں کا پاک رہنا ناممکن ہے، اب وہ آدمی اپنی نمازوں کے بارے میں سوال کر رہا ہے کے کس طرح ادا کی جائیں ابھی وہ غسل کر کے صاف کپڑے پہن کر گھر سے آیا ہے، جمعہ کی نماز کے لیے لیکن ابھی کپڑے پھر ناپاک ہوگئے ہیں، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
ایک مرتبہ آدمی اچھے طریقے سے اپنے آپ کو پاک کرلے، اس کے بعد زیر جامہ پہن لے، جیسا کہ انڈر ویئر ہے، اس طرح پمپر بھی استعمال کر سکتا ہے تاکہ قطرات کو پھیلنے سے روکا جا سکے، ایک وضوء کے ساتھ ایک مکمل نماز سنتوں کے ساتھ پڑھ لے، اگلی نماز کے لیے پھر طہارت کا استعمال کرے، پھر نماز پڑھ لے، یہ اس کا حل ہے، اگر تکلیف اس سے بھی زیادہ ہے، وہ ہر نماز اس طرح نہیں پڑھ سکتا، اگر وہ واقعتاً عاجز آ چکا ہے تو بالکل آخری صورت یہ ہے کہ پھر دو نمازوں کو جمع کرلے، پھر وہ ایک طہارت سے دو نمازیں ادا کرے، ایسا کرے، یعنی ایک نماز آخری ٹائیم میں پڑھ لے، ایک نماز پہلے ٹائیم میں پڑھ لے، اس طرح وہ کر سکتا ہے، باقی اگر دورانِ نماز کچھ ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ یہ بیمار و مجبور ہے، اس کے احکامات الگ ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




