سوال (2739)

ایک طلاق کے بعد شوہر نے بیوی سے بات چیت شروع کر دی ہے، اس کو رجوع کا طریقہ پتہ نہیں تھا، اس نے سمجھا بس طلاق نہیں ہوئی ہے، لہذا میں بات کر سکتا ہوں، کیا یہ بھی رجوع ہے؟

جواب

میرے خیال سے اس قدر بے علم کوئی نہیں ہوسکتا ہے، اگر اس کو طلاق کا پتا نہیں ہے تو اس کو رجوع کا پتا کیسے چلے گا، یہ غیر ضروری بات ہے، باقی یہ ہے کہ اس سے بات کی جائے تو پھر بات واضح ہوگی، اگر اس نے مثلاً: معذرت نامہ پیش کیا ہے، کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، مجھے اس طرح نہیں کہنا چاہیے تھا، پھر تو ان شاءاللہ رجوع شمار ہوگا، اس سے بڑھ کر کوئی تعلقات کے حوالے سے عملی اقدام اٹھالیا ہے، پھر بھی رجوع ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

دو گواہوں کی موجودگی میں ہو تو بہت بہتر ہے، وگرنہ اس طرح بھی رجوع ہو جائے گا ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ