سوال (759)

ایسے جائے نماز جس پر پھول بیل ڈزائن، گمبذ وغیرہ بنا ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

نماز ہو جائے گی البتہ سادہ مطلوب و محمود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سوال: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
أحسن الله إليكم. آج کل جائے نماز پر کعبہ یا روضہ رسول کا نقش وغیرہ بنے ہوتے ہیں ایسے جائے نماز پر نماز پڑھنا کیسا ہے، کیونکہ نماز کے بعد اسی پر بیٹھا بھی جاتا یا وہ پاؤں کے نیچے بھی آجاتا؟
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حرج کوئی نہیں ہے لیکن بہرحال ایسے نقش و نگار سے اجتناب کرنا چاہیے، بچنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ