سوال (2860)
مشائخ ایک شخص نے پچھلے سال سونے کی زکوٰۃ نہیں دی ہے، اب وہ پچھلے سال کی زکوٰۃ دینا چاہتا ہے، تو کس حساب سے دے گا، پچھلے سال جو سونے کا ریٹ تھا، اس حساب سے یا جو ابھی ریٹ چل رہا ہے اس حساب سے دے گا؟
جواب
کوشش کرے کہ موجودہ دور کے حساب سے دے، وہ اللہ تعالیٰ کا مقروض ہوچکا ہے، چند ٹکوں کے لیے غیر ضروری مباحث میں نہیں پڑنا چاہیے، آج جو بھی ڈیلنگ کر رہا ہے، دور حاضر کے حساب سے کر رہا ہے، ماضی کے حساب سے نہیں کر رہا ہے، تو اللہ تعالیٰ سے ماضی کے ریٹ یا قیمت کے حساب سے ڈیل کیوں کرنا چاہ رہا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ