سوال (3937)
ایک بندہ پیلیا (hepatitis) کا دم کرتاہے اور دم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ کٹورے میں تیل لیتا ہے اور اس کٹورے کو مریض کے سر پر رکھ کر اس میں ہاتھ سے گھاس گھماتا ہے اور وہ جب گھاس کٹورے میں گھومتا ہے تو گھومنے کی آواز سر سے مریض محسوس کرتا ہے، کیا یہ شرعی دم ہے یا جادو ہے؟ دم کرنے والی شخصیت کا تعارف کے وہ دیوبندی مفتی ہیں۔
جواب
لوگوں کا اپنا اپنا طریقہ ہے، اس کو پیلیا جھاڑنا کہتے ہیں، ہم تو صرف یہ کہتے ہیں وہ دم جائز ہے، جس میں شرک نہ ہو، بس اس کو دیکھ لیا جائے، باقی میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اضافی حرکت ہے، کسی نیم کے پتے کو ہلانا سر سے گذرنا یہ خراب حرکت ہے، یہ لوگوں کو مطمئن کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو یہ سمجھ میں آئے کہ اس کا کچھ اتا ہے، یہ لوگوں کے عقائد خراب کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ بس اصل معاملہ یہ ہے کہ جو چیز پڑھی جا رہی ہے، اس کو دیکھا چاہیے کہ وہ کیا چیز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ