سوال 6671
ایک عورت پولیو کی مریض ہے، وہ مسجد نہیں جا سکتی، لیکن اس کی اعتکاف بیٹھنے کی خواہش ہے، کیا وہ گھر میں اعتکاف کر سکتی ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے علمائے کرام کا یہی موقف ہے کہ قرآن وسنت کے مطابق اعتکاف صرف مسجد میں ہوتا ہے۔ اگر کوئی خاتون مسجد میں نہیں جا سکتی تو کوئی حرج نہیں، وہ گھر بیٹھ کر اسی طرح عبادت کرتی رہے جس طرح اس نے اعتکاف میں بیٹھ کر کرنی ہے.
جو اعتکاف اگرچہ بذات خود عبادت ہے، لیکن اس کا بنیادی مقصد یکسو اور متوجہ ہو کر نماز، ذکر و اذکار، مناجات، تلاوت قرآن جیسی عبادات ہی ہیں، اگر کسی عورت کے لیے مسجد میں نہ جا سکنے کی وجہ سے اعتکاف بیٹھنا ممکن نہیں تو اسے گھر میں ہی ان عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




