الرَّحْمَٰنُ
بہت بڑا مہربان
یہ اللہ کا صفاتی نام ہے اور اللہ ہی کے ساتھ خاص ہے اور یہ اللہ کی دائمی صفت ہے۔
’’الرحمن کا مطلب ہے بہت زیادہ رحم کرنے والا۔ اس صفت (الرحمن) کی وجہ سے دنیا میں بلا تخصیص مومن و کافر سب فیض یاب ہوتے ہیں‘‘۔
{قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَٰنَ ۖ أَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ }
”کہہ دے اللہ کو پکارو، یا رحمان کو پکارو، تم جس کو بھی پکارو گے سو یہ بہترین نام اسی کے ہیں“ ۔
[سورة الإسراء: 110]