سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’اللہ تعالی کے ہاں سب سے ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ کوئی شخص کسی سے کہے : اللہ سے ڈر جاؤ اور وہ جواب دے : جا تو اپنے کام سے کام رکھ‘‘۔

[السنن الکبری للنسائی : 9/ 313 ورجالہ ثقات وصححہ الألبانی وغیرہ وروي موقوفا]

سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے مالک بن مِغول رحمہ اللہ سے کہا :

’’اللہ سے ڈرو! تو انہوں نے اپنے رخسار کو زمین پر رکھ دیا‘‘۔

[المعجم الصغير للطبرانی : 1/ 146 وسندہ صحیح]