اللہ کی خاطر محبت

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

«إِنَّ الْإِيمَانَ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ الرَّجُلَ لَيْسَ بَيْنَهُمَا نَسَبٌ قَرِيبٌ، وَلَا مَالٌ أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ».

“ایمان یہ ہے، کہ آدمی دوسرے آدمی سے محبت کرے؛ جِس سے کوئی رشتے داری ہو نہ کوئی مال لیا ہو، صرف اللہ کی خاطر محبت ہو!”

[السنة للخلال 4/ 79 برقم: 1205]