سول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:

وَصَلَاۃً عَلٰی اِثْرِ صَلَاۃٍ لَا لَغْوَ بَیْنَھُمَا، کِتَابٌ فِيْ عِلِّیِّیْنَ

’’… اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز اس طرح پڑھنا کہ ان کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو اس کا عمل علیین میں لکھ دیا جاتا ہے“۔

سنن ابی داود: 558، مشکوۃ المصابیح: 728

“ہرگزنہیں!یقینانیک لوگوں کا نامۂ اعمال ضرور علیّین میں ہوگا۔تجھے کیا پتہ کہ علیین کیا ہے؟ ( وہ تو ) لکھی ہوئی کتاب ہے ۔ جس کے پاس مقرب ( فرشتے ) حاضررہتے ہیں”۔

(سورة المطففين : 18-21)