نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک

«مَا شَمَمْتُ عَنْبَرًا قَطُّ، وَلَا مِسْكًا، وَلَا شَيْئًا أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا مَسِسْتُ شَيْئًا قَطُّ دِيبَاجًا، وَلَا حَرِيرًا أَلْيَنَ مَسًّا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی رنگت میں چمک دمک تھی، آپ کے پسینے کے قطرے موتیوں کی طرح تھے ،میں نے رسول اللہﷺکی ہتھیلی سے نرم، دیباج اور ریشم کو بھی نہیں پایا اور نبی ﷺکے بدن اطہر سے زیادہ معطر، کستوری یا عنبر کی خوشبو نہیں سو نگھی۔

(صحیح مسلم: 2330)