جنت میں جانے والوں کی چند خوبیاں
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَنْ يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ أَوْ بِمَنْ تَحْرُمُ عَلَيْهِ النَّارُ عَلَى كُلِّ قَرِيبٍ هَيِّنٍ سَهْلٍ
’’کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کی خبر نہ دوں جو جہنم کی آگ پریا جہنم کی آگ ان پرحرام ہے؟ جہنم کی آگ ہر اس شخص پر حرام ہے جو لوگوں کے قریب رہنے والا ہے، آسانی کرنے والا ہے اور نرم اخلاق کا مالک ہے‘‘۔
(سنن الترمذی: 2488)