حسنین کریمین سے محبت

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

“خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ حَسَنٌ، وَحُسَيْنٌ، هَذَا عَلَى عَاتِقِهِ، وَهَذَا عَلَى عَاتِقِهِ، وَهُوَ يَلْثِمُ هَذَا مَرَّةً، وَهَذَا مَرَّةً، حَتَّى انْتَهَى إِلَيْنَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تُحِبُّهُمَا، فَقَالَ: “مَنْ أَحَبَّهُمَا، فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا، فَقَدْ أَبْغَضَنِي”.

“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے،آپ کے ساتھ حسن اور حسین بھی تھے، ایک اس کاندھے پر اور دوسرا اس کاندھے پر،آپﷺ کبھی اسے بوسہ دیتے،اورکبھی اسےبوسہ دیتے، حتی کہ ہم تک پہنچ گئے،توایک آدمی آپﷺ سےکہنےلگا: اے اللہ کے رسول! آپ ان سے محبت کرتے ہیں؟توآپﷺ نے فرمایا: جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا گویا اس نے مجھ سے بغض رکھا”.

[مسند أحمد: 9673، الصحيحه: 2895]