راستے بند کرنا درست نہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
‘راستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کرو’،’اور اگر کوئی مجبوری ہو، تو راستے کا حق ادا کرو’۔ صحابہ نے عرض کیا: راستے کا حق کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’ نگاہیں نیچی رکھنا، کسی کو تکلیف نہ دینا، سلام کا جواب دینا، اچھی بات بتانا اور بری بات سے منع کرنا’۔
(صحیح بخاری: 6229)