زخمی ہونے سے چاردن قبل

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے زخمی ہونے سےچار دن قبل فرمایا:

“لَئِنْ سَلَّمَنِي اللَّهُ لَأَدَعَنَّ أَرَامِلَ أَهْلِ الْعِرَاقِ لَا يَحْتَجْنَ إِلَى رَجُلٍ بَعْدِي أَبَدًا”.

’’اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے تندرست رکھا تو میں عراق کی بیوہ عورتوں کو اتنا خوشحال چھوڑ کر جاؤں گا، کہ میرے بعد وہ کسی آدمی کی محتاج نہیں ہوں گی’’۔

(صحیح بخاری:3700)