رسول اللہﷺنے فرمایا

” «لاَ يُلْدَغُ المُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ» ”

”مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈساجاتا ”۔

(صحیح البخاری : 6133، صحیح مسلم : 2998)

وضاحت:

  1. مومن سے بعض اوقات غلطی ہو سکتی ہے لیکن غلطی واضح ہونے پر وہ اس سے رجوع کر لیتا ہے۔
  2. جو شخص ایک بار نا قابل اعتماد ثابت ہو جائے دوبارہ اس پر آنکھیں بند کرکے اعتبار کرنا درست نہیں۔