شب و روز کی پیاری سنتیں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ کی رات کی نماز کا معمول بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں:
‘نبی کریم ﷺ رمضان، غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ آپ چار رکعات پڑھتے، جن کی خوبصورتی اور طوالت سے متعلق نہ پوچھیں، پھر دوبارہ اس طرح چار رکعات، اور پھر تین رکعات وتر ادا فرماتے’۔
(بخاری: 1147)