صلہ رحمی

اللہ تعالی کے ساتھ تعلق جوڑنے کے لیےصلہ رحمی ضروری ہے!

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

الرَّحِمُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَقُولُ مَنْ وَصَلَنِي وَصَلَهُ اللَّهُ وَمَنْ قَطَعَنِي قَطَعَهُ اللَّهُ

رحم(خونی رشتوں کا سارا سلسلہ) عرش کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور یہ کہتا ہے جس نے میرے تعلق کو جوڑ کر رکھا اللہ اس کے ساتھ تعلق جوڑے گا اور جس نے میرے تعلق کو توڑ دیا اللہ تعالی اس سے تعلق توڑ لے گا۔

(صحیح مسلم:2555)