عزم کے ساتھ دعا کیجئے!

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

 لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، وَلْيَعْزِمْ فِي الْمَسْأَلَةِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَا مُكْرِهَ لَهُ

“تم میں سے کوئی شخص یوں نہ کہے: یااللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے۔ اسے چاہیے کہ پختہ امید کے ساتھ دعا مانگے کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔”

(سنن ابن ماجہ: 3854)