قریب والے کا پہلا حق ہے
“عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي قَالَ إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا”
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ میں نے پو چھا: یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان دونوں میں سے کس کے پاس ہدیہ بھیجوں؟ آپﷺنے فرمایا: ”جس کا دروازہ تیرے زیادہ قریب ہو”۔
(صحیح البخاری: 2259)